تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

پشاور میں درجہ حرارت منفی صفر سینٹی گریڈ سے نیچے گر گیا

جنگ نیوز -
پشاور … پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گر گیا۔ ملاکنڈ ڈویڑن اور صوبے کے دیگر بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور اور مضافات میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.