تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:31

چیف جسٹس سےپوچھتاہوں بی بی کیس کاکیاہوا،صدر

اے آر وائی - صدر آصف زرداری نے کہا ہے انہوں نے جیل کاٹی۔ لڑنا ہے تو ان سے سیکھو۔ کچھ لوگ جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں۔ میرے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے پر بھی اعتراض تھا۔ جنوبی پنجاب تخت لاہور سے اپنا حق مانگتا ہے۔ صدر نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ ۔ بھٹو کیس کا کیا ہوا۔ بی بی کیس کا کیا ہوا۔



گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ آج دل کی بات کریں گے ، صدر نے کہا میں نے جیل کاٹی ہے اگر لڑنا ہے تو مجھ سے سیکھو ، امریکا خود میرے پاس آتا ہے مجھ سے انداز سیکھا جائے۔ صدر نے کہا اتنی برداشت رکھو کہ تمہیں کوئی تنگ نہ کرسکے۔ کچھ لوگ جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے پوچھتے ہیں بی بی کے کیس کا کیا ہوا ذوالفقار بھٹو کا کیس نظر نہیں آتا باقی آجاتے ہیں، ان کے وزیر جیل میں پڑے ہیں ان کا کیا ہوا۔



صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو وفاق نہیں توڑنے دیں گے اگر سیاست کرنا نہیں جانتے تو کوئی اور کام کرو ہم جب بھی مقابلہ کریں گے ہمارا انداز جمہوری ہوگا، ہم کرسیوں کے لیے نہیں لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیکل آؤٹ نہیں، مسل پل ہوسکتا ہے جیسے سب کا ہوتا ہے۔ وزیراعظم گیلانی سب کا لیڈر ہے،کبھی نہیں ڈگمگائے گا۔



صدر نے کہا نواز شریف کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں۔ جنوبی پنجاب تخت لاہور سے اپنا حق مانگتا ہے، مجھے اب جنوبی پنجاب سےآواز آرہی ہے، جنوبی پنجاب والے تخت لاہور سے آزادی مانگتے ہیں۔ صدر نے کہا ہم نے پختوتوں کو شناخت دی۔ بلوچستان کا غم آج کا نہیں سردار نوروزخان کا غم ہے۔ ہیڈ لائن نہیں بنانا چاہتے تاریخ بنانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کا مسئلہ فیڈریشن میں رہ کر حل کرنا ہے۔



صدر آصف زرداری نے کہامعاشی مسائل کے حل کے لئے بارٹر سسٹم لائیں گے۔ چین،روس،وسطی ایشا کی ساتھ نئے بلاک بنانے ہیں۔ ہم جس کے ساتھ چاہیئں ملیں یہ ہمارا حق ہے۔ صدر نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے منشور پر اسی فیصد عمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کا پہلا میجر جنگ میں شہید ہوا اس پر فخر ہے۔ وزیروں سے کہتا ہوں کسی پروگرام میں جانے کی ضرورت نہیں۔ جس کو جس پارٹی میں جانا ہے جائے ،کوئی اعتراض نہیں۔ بی بی کا گرنے والا علم آصفہ اٹھائے گی۔ صدر نے کہا وہ دھرتی کے بیٹے ہیں۔ دھرتی کے دکھ کو سمجھتے ہیں۔ وہ ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ صدر نے اعلان کیا لڑنے میں پہلے اپنا سینہ آگے کروں گا۔ پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم نے قوم کا درد سنا ،کسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔ انسان کا ہر اصول ایمان کا ہونا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.