تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

پشاور : یو ایس ایڈ کی جانب سے طلبہ میں وظائف کی تقسیم

جنگ نیوز -
پشاور … امریکہ نے پشاور میں ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن فار مین کے 44 طلباء کو وظائف دے دیئے ہیں۔ طلباء میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب پشاور میں ہوئی، جس میں یو ایس ایڈ کے مشیر تعلیم محمد طارق، صوبائی وزیر تعلیم سردارحسین بابک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن فار مین کے ہر طالب علم کو فی سمسٹر کے حساب سے 20 ہزار روپے وظیفہ دیا گیا۔ یو ایس ایڈ کے مشیر تعلیم محمد طارق خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان تعلیم مکمل کرکے ملک کی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پری اسٹیپ کے نام پر5 سالہ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے لئے مالی معاونت کررہا ہے، جس سے پاکستان میں معیارتعلیم میں بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.