27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:33
2013ء سے پہلے انتخابات نظر نہیں آرہے، فیصل صالح حیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وفاقی وزیر ہاوٴسنگ اینڈ ورکس مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ انہیں مئی 2013ء سے پہلے انتخابات نظر نہیں آ رہے۔ عمران خان کا سیاست میں آنا مثبت تبدیلی ہے، اس سے نئی سیاسی راہیں کھلیں گی۔ اسلام آباد میں پاک پی ڈبیلو ڈی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل صا لح حیات کا کہنا تھا کہ لوگ جذبات میں بہہ جاتے ہیں۔ سیاسی ضروریات کی وجہ سے وہ لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں جن کو پارٹی سے شکایات تھیں یا جنہیں مرضی کے مطابق وزارتیں نہیں ملی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاوٴسنگ اینڈ ورکس نے پاک پی ڈبیلو ڈی کے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویج ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔