تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

راہ حق میں راستہ تبدیل نہیں کیا جاتا، راستہ تبدیل کرنے والوں سے گلہ نہیں ،اعتزاز

جنگ نیوز -


گڑھی خدابخش… پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ راہ حق میں راستہ تبدیل نہیں کیا جاتا،جنہوں نے راستہ تبدیل کیاان سے گلہ نہیں ،اختلاف کے باوجود راستہ تبدیل کرنیوالوں کا احترام کرتے ہیں۔گڑھی خدابخش میں پیپلز پارٹی کے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزار احسن نے کہا کہ آپ صدر سے کہتے ہیں کہ اثاثے محفوظ نہیں،اثاثوں کی حفاظت کے لئے تین ستون موجود ہیں۔انہوں نے صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ جاویدہاشمی کی طرح تقریر کررہاہوں۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ3نومبر کوایمرجنسی لگنے کے بعد بینظیر مشرف کوللکارتے ہوئے آئیں، ان کے سامنے بندوق والیب ھی ڈرتے تھے،بینظیربھٹوکے دیئے ہوئے منشور پرعمل کرناہے۔اس مو قع پر انہوں نے یااللہ یا رسول!بینظیر بے قصورکا نعرہ بھی لگوایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.