27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
انڈے کھائیں ، لذت کے ساتھ صحت کا لطف اٹھائیں
اے آر وائی - انڈے ایسی غذا ہیں جو سال کے بارہ مہینے دستیاب ہوتے ہیں جبکہ سردیوں کے موسم میں ان کی طلب اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
سفیدی اور زردی کا یہ مرکب لذت کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ انڈے میں اعلی درجے کا پروٹین پایا جاتا ہے جس میں شامل کیلوریز کی کم مقدار صحت پر منفی اثر ڈالے بغیر توانائی فراہم کرتی ہے۔ انڈے نہ صرف خود ایک مکمل غذا ہیں بلکہ یہ کیک سمیت دیگر لذیذ غذاؤں کا بھی اہم جز ہوتے ہیں۔