تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

شاہ محمودکی ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہرزہ سرائی اوچھی حرکت ہے،کائرہ

جنگ نیوز -


لالہ موسیٰ…پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی پہلے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہرزہ سرائی اور پھر اس کی وضاحت،یہ اوچھی حرکت کے سوا کچھ نہیں۔ لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیکیورٹی پروگرام اورایٹمی اثاثے اپنے دفاع کے لئے ہیں ، کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لئے نہیں، لیکن اگر اپنے دفاع میں جنگ کرنا پڑے تو ہتھیار شو کیسوں میں سجانے کے لئے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پارٹی چھوڑنے کے بعد عمران خان کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے کے لئے حقائق کے منافی بیان دے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر پروگرام کو کسی قسم کا خطرہ یا اس پر سمجھوتے کی باتیں بھونڈا پراپیگنڈہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.