تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

جیو نیوز کے انجینئر پر تشدد کرنیوالا صوبائی وزیر کا گارڈ گرفتار

جنگ نیوز -


کوئٹہ … جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئرمصباح شعیب کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جان علی چنگیزی کا ایک باڈی گارڈ گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم پولیس صوبائی وزیر اور ان کے 2 گارڈز کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ صوبائی وزیر جان علی چنگیزی اور ان کے 3 باڈی گارڈز نے 3 روز قبل جیو نیوز کوئٹہ کے سیٹلائٹ انجینئر کو میجر نادر علی شہید روڈ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر صوبائی وزیر اور ان کے باڈی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے تھے جس پر آج صبح پولیس نے صوبائی وزیر کے ایک گارڈ رجب علی کو گرفتار کر لیا تاہم صوبائی وزیر اور دیگر 2 گارڈز کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.