27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
رحیم یار خان: 4سال قبل جلایا گیا ٹاوٴن حال بحالی کا منتظر
جنگ نیوز -
رحیم یار خان … بے نظیر بھٹو کی شہادت پر 27دسمبر 2007ء کو چارسال قبل شرپسندوں کے ہاتھوں جلایا جانیوالارحیم یار خان شہر کی پہچان سمجھا جانے والا تاریخی ٹاوٴن ہال اب تک بحال نہیں کیا جاسکا ، بینظیر بھٹوکی شہادت کے بعد شرپسندوں نے دیگر سرکاری دفاتر کے ساتھ 60سال پرانی ٹاوٴن ہال کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی، وقت گزرنے کیساتھ آہستہ آہستہ سرکاری دفاتر کی تزئین وآرائش تو کر لی گئی لیکن ٹاوٴن ہال بحال کرنے کے بجائے اس کے اطراف بڑی بڑی دیواریں کھڑی کرکے اسے مستقل بند کر دیاگیا، جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر تحصیل میونسپل آفیسر ارشد وڑائچ نے بتایا کہ ٹاوٴن ہال ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کا تھا، ڈی سی او نے اس کی بحالی کے لئے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔