27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
لاہور: برانچ لائنوں پر بند کی جانے والی ٹرینیں بحال
جنگ نیوز -
لاہور … ریلوے حکام نے ڈیزل کی کمی کے باعث برانچ لائنوں پر بند کی جانے والی تمام ٹرینیں بحال کر دیں۔ برانچ لائنوں کی بند کی جانے والی 22 مسافر ٹرینیں دوبارہ چل پڑی ہیں،جس پر چھوٹے شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ بحال ہونے والی ٹرینوں کو دوبارہ بند نہ کیا جائے، ٹرین سروس کی متبادل ٹرانسپورٹ بسیں اور ویگنیں ہیں لیکن ان کے زیادہ کرایوں کے ساتھ دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔