تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

بینظیر بھٹو کا قتل:تحقیقات سے متعلق نون لیگ کا سوالنامہ جاری

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . مسلم لیگ نون نے بے نظیربھٹو کے قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے سوال نامہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ حکومت نے معاملے کی نزاکت کو محسوس نہیں کیا اور بی بی کی موت معمہ بن کر رہ گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے 15 نکاتی سوالنامے میں پوچھاگیاہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے فوراً بعدتشکیل دی گئی ٹیم کن افرادپر مشتمل تھی اور اس نے جو تحقیقات کیں وہ بے نتیجہ کیوں رہیں؟ پارٹی کی جانب سے کون لوگ محترمہ کی سیکیورٹی کے ذمہ دارتھے اور سیکیورٹی ٹیم کا سربراہ کون تھا اور کن کی مشاورت سے دیگر افراد کو لیاقت باغ جلسے میں مختلف مقامات کی نگرانی سونپی گئی؟۔ سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ جن افرادکو پارٹی کے اندر سیکیورٹی پر مامور کیاگیاان سے بازپرس کی گئی یانہیں اگر کی توعوام کے سامنے کبھی کوئی بیان سامنے کیوں نہ آیا؟ محترمہ کے ساتھ جلسہ گاہ پر موجود بعض رہنماء فوری طورپر کیوں غائب ہوگئے ؟ان سے تفتیش کیوں نہیں کی گئی؟ نون لیگ کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ملکی اداروں کی تحقیقات روک کر اسکاٹ لینڈ یارڈسے ازسرنوتحقیقات کا فیصلہ کیو ں کیا گیا۔ 22جولائی 2008 کوبینظیر بھٹو کے ذاتی محافظ خالد شہنشاہ کو قتل کردیا گیا، کیااقوام متحدہ کی ٹیم کی آمد سے قبل خالد شہنشاہ کا قتل شکوک و شبہات کو مزید تقویت نہیں دیتا؟خالد شہنشاہ کے قتل کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہ لائی گئی؟۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.