تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . امن و امان سے متعلق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کرینگے۔ اجلاس کا ایجنڈا ایک نکاتی ہے جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزراء کے علاوہ آئی جی خیبر پختونخوا اور سیکریٹری داخلہ بھی شرکت کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.