27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
خارجہ پالیسی ضروریات کے مطابق ہونی چاہئے، آئی اے رحمن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر آئی اے رحمن نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی داخلی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے ہمیں اپنے خطے میں روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مال دار لوگوں پر ٹیکس لگانے اور اخراجات کم کرنے میں ناکام رہی ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 7 ہزار مقرر کی گئی ہے جو 80 فیصد سے زائد مزدوروں کو نہیں مل رہی۔ آئی اے رحمن نے کہا کہ اجرت مہنگائی کے تناسب سے مقرر کی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم کو بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے جبکہ صحت اب بھی بنیادی حق نہیں ہے۔