تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

نیٹو سپلائی کی بندش،ڈرائیورز سخت موسم میں چمن شہر میں پھنس کر رہ گئے

جنگ نیوز -


کوئٹہ . . . . . 26نومبر کو معطل کی جانے والی نیٹو سپلائی کراچی سے چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ایک امتحان ثابت ہورہی ہے۔ چمن پاکستان اور افغانستان کا سرحدی شہر ہے پاکستان افغانستان کے درمیان تجارت ہو یا پھر نیٹو سپلائی اس کی اہمیت کسی بھی بڑے شہر سے کچھ کم نہیں ہے، لیکن یہاں مسئلہ یہ در پیش ہے کہ 26نومبر کو سانحہ مہمند ایجنسی کے بعد احتجاجاًمعطل کی جانیوالی نیٹو سپلائی کی وجہ سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورچمن شہر تک ہی ز محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔یہ ڈرائیورجوکراچی بندرگاہ سے افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کوسامان پہنچانے کے لئے چلے تھے سخت موسم میں چمن شہر میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کراچی ،میانوالی ،کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے یہ ڈرائیورپریشان ہیں۔ دسمبر اورجنوری میں چمن کا درجہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے آجاتاہے۔برف کی سی ٹھنڈی ہوائیں خون کو بھی منجمد کرنے لگتی ہیں۔گھر سے دور یہ پردیسی سردرات کنٹینرز میں ہی گذارتے ہیں، صفائی ستھرائی ،کھانا پکانا اورانتظارکی گھڑیاں گذارنا یہ سب ان کیلئے ایک کٹھن امتحان ثابت ہورہاہے۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ سفر کی تمام پریشانیاں ملک وقوم پر قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں،نیٹو سپلائی کی مسلسل بندش سے افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کی بھی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.