27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
جیون ساتھی چن لیا، باقی لڑکیوں سے معذرت، عامر خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے جیون ساتھی چن لیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لڑکی پاکستانی ہے لیکن نیویارک میں رہتیہے ، باقی سب لڑکیوں سے معذرت۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اگلے ماہ ہی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے پتہ نہیں کتنی لڑکیوں کے دل توڑے اور شرماتے ہوئے ان سے سوری بھی کہہ دیا۔ باکسنگ رنگ میں مخالف کو ناکوں چنے چبوانے والے عامر خان شادی کے سوال پر کچھ اس طرح ناک آوٴٹ ہو ئے اور کہا کہ میں جنوری میں منگنی کررہا ہوں اور میں خوش ہوں ، لڑکی نیو یارک میں رہتی ہے اور وہ پاکستانی ہے۔ میں نے انتخاب کرلیا ہے اس لیے باقی سب لڑکیوں سے معذرت کرتا ہوں۔