27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
بین الاقوامی مقابلوں کے لئے پاکستان محفوظ ملک ہے، عامر خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لئے محفوظ ملک ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر مواقع، ضروری سہولیات، جم اور کوچ فراہم کیے جائیں تو چند سال میں ہی پاکستانی باکسر بہت آگے ہوں گے۔ انہوں نے کچھ پاکستانی باکسرز کو اپنے ذاتی جم میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ عامر خان نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ جلدپاکستان آوٴں اور یہاں فائٹ کروں ۔