27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
شاہ فریدالحق کی وفات سے پید ا ہونے والاخلاء پرنہیں ہوسکے گا، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جے یو پی کے سینئر رہنماء پروفیسر سید شاہ فرید الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسر شاہ فرید الحق ایک محقق، تعلیم داں اور مستند عالم دین تھے اوران کی وفات سے پید ا ہونے والا خلاء بہت عرصے تک پرنہیں ہوسکے گا۔ انھوں نے پروفیسر شاہ فرید الحق کے سوگواراہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)۔ادھر حق پرست صوبائی وزراء رؤف صدیقی ، سید سردار احمد ،شیخ محمد افضل ، ارکان سندھ اسمبلی ندیم مقبول اور مزمل قریشی نے پروفیسر سید شاہ فرید الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مرحوم کے صاحبزادے محمد شاہد الحق سے دلی تعزیت کااظہار کیا ۔ اس موقع پر محمد دلاور اور ناصر یامین بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے سابق سفیر عمرخان شیرزئی سے فون پر گفتگوکی اوران کی والدہ محترمہ کی عیادت کی ۔الطاف حسین نے عمرخان شیرزئی کی والدہ کی علالت پر تشویش کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ عمرخان شیرزئی نے ان کی والدہ کی عیادت کرنے پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم حید ر آباد زون یونٹ 2-Bکے کارکن عبد القیوم کے والد علی حسن کے انتقا ل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوار ِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی حیدر آباد زون کے کارکن عبدالقیوم کے والد علی حسن ، لانڈھی سیکٹر کے کارکن شاہ زیب کی ہمشیرہ شیریں ثمر،شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن ناصر جمال کے بھائی طاہر جمال ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن واجد رفیق کے بھائی محمد انس ، ملیر سیکٹر یونٹ مہران یونٹ کے کارکن نور محمد کے ماموں محمد عمر ، کورنگی سیکٹر کے کارکن سیّد سجاد علی کی والدہ محترمہ شمع بیگم اور کورنگی سیکٹرہی کے کارکن نعیم احمد کی والدہ محترمہ نور جہاں بیگم کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل سیکٹر یونٹ بھٹائی آباد یونٹ کے کارکن خرم مسیح کے نانا برکت مسیح کے انتقال پر بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔