27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
حکومت آئی تو بی بی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائینگے،نواز شریف
جنگ نیوز -
پشاور…مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ چار سال گزرنے کے باوجود بھی بے نظیر کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔ ہماری حکومت آئی تو قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے مسلم لیگ ن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ میمو کیس میں ملوث اصل چہرے سامنے آنے چاہئیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ چار سال میں بے نظیر بھٹو کے قاتل گرفتار نہیں کر سکی۔ ہماری حکومت آئی تو قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ کے واقعہ پر پارلیمنٹ میں اس طرح بحث نہیں ہوئی جیسے ہونی چاہیئے تھی۔