27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22
پشاور میں فائرنگ،آئی بی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقہ دورہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انٹیلی جنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج الدین نماز عشاء کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے۔ گھر کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے سراج الدین موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل اسی علاقے اور تھانے یکہ توت میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر کو بھی قتل کیا جا چکا ہے ۔