تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:22

آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ مدت ملازمت میں توسیع لیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات تجربہ کار ہونے کے پیش نظرجنرل اشفاق پرویز کیانی سیملازمت جاری رکھنے کی درخواست کی،جنرل کیانی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی صورتحال سے آگاہ تھے،دوران جنگ فوج کے سربراہ کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے تھے،وزیراعظم نے یہ باتیں یہاں ای سی سی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انھوں نے کہا کہ میمو پر سوائے سیکریٹری دفاع کے دیگر اداروں کے سیکریٹریز نے جواب جمع کرائے ہیں، سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کے انکاادارہ حکومت کے ماتحت نہیں،انھوں نے کہا کہ ریاست کے اندرریاست کابیان سیکریٹری دفاع سے متعلق دیا، ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا دورہ لندن پرپوچھ کرگئے تھے ۔جنرل پاشاکے دورہ لندن کی تحقیقات ہو رہی ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس آئی سمیت تمام ادارے وفاقی حکومت کے تابع ہیں،شمسی ایئر بیس خالی کرانے کا فیصلہ قوم نے کیا،تمام فیصلے پارلیمنٹ کی مشاورت سے کئے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.