27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
شہباز شریف سے ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماوٴں کی ملاقاتیں
جنگ نیوز -
لاہور … مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماوٴں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت انکا اوڑھنا بچھونا ہے، غربت،جہالت اور بے روزگاری ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر مخدوم احمد محمود، میاں عطا محمد مانیکا اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما سردار یعقوب ناصرنے الگ الگ ملاقات کی۔ ان کے علاوہ رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف،چوہدری جنید انور، سلمان محسن گیلانی، سردار شفقت بلوچ، علی حیدر نورنیازی، ملک فیروز جوئیہ، رانا محمد اقبال، یحییٰ گل نواز گھمن بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ لاہورمیں ہی عمران ظفر، سعید احمد منہیس، میاں ممتاز متیانہ، آصف سعید منہیس، چوہدری زاہد نذیر، حاجی ناصر اور چوہدری شفیق نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اورانہیں اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ آشیانہ ہاوٴسنگ اسکیم کے تحت بے سہارا افراد کو چھت فراہم کی ہے جبکہ ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے اورپیلی ٹیکسیاں دی جارہی ہیں ۔