تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:22

ملتان کا جلسہ غریبوں کی حکمرانی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، ایم کیوایم

جنگ نیوز -
لندن…ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ملتان میں 23 دسمبر کوہونیوالے تاریخی جلسہ عام ”دفاع پاکستان“ کی کامیابی پر قائد تحریک الطاف حسین ،اراکین رابطہ کمیٹی ، ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور ہمدرد عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملتان کا فقید المثال جلسہ پاکستان میں غریبوں کی حکمرانی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ، ایم کیوایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیو ایم نے پاکستان کی روایتی سیاست میں پہلی بار غریب و متوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو منتخب کراکر جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر بٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ایم کیو ایم کا کامیاب ترین جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے غریب ہاری، کسان اور محنت کش طبقہ میں شعوری بیداری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور محکوم و محروم عوامایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھرسے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا اورپاکستان میں حقیقی معنوں میں غریبوں اور مظلوموں کی حکمرانی قائم ہوگی ۔دریں اثنائمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے انڈونیشیا سے آسٹریلیا جانے والی لانچ کے ڈوبنے کے حادثے میں کوئٹہ کے رہائشی 50افرادکے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔یوسف شاہوانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈونیشیا سے آسٹریلیاجانے والی لانچ کو رونما ہونیو الے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کو فی الفور ملک میں لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.