27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:22
مخیرحضرات ملتان میں دفترکے قیام کیلئے مالی معاونت کریں، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان خصوصاً پنجاب کے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملتان میں جنوبی پنجاب کے دفترکے قیام کیلئے مالی معاونت کریں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملتان میں ہونے والے ایم کیوایم کے تاریخی جلسہ عام کے بعد ملتان کے عوام کی جانب سے مسلسل اصرارکیاجارہاہے کہ ایم کیوایم جنوبی پنجاب میں اپنی تنظیمی سرگرمیوں کومزیدبڑھانے کیلئے جنوبی پنجاب میں اپنا مرکزی دفترقائم کرے ، مرکزی دفتر کے قیام کے سلسلے میں ایم کیوایم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جاگیرداروں ،وڈیروں اورسرمایہ داروں کی نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے اوراس کے تمام اخراجات عوام کے عطیات سے ہی پورے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ ملتان میں ایم کیوایم کے دفترکے قیام کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق مالی معاونت کریں ۔مخیرحضرات اپنے عطیات مندرجہ ذیل اکاوٴنٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔اکاوٴنٹ ٹائٹل:ایم کیوایم۔اکاوٴنٹ نمبر(1000916 ۔MCB)، بنک، واٹرپمپ برانچ کراچی(برانچ کوڈ073)۔