تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:22

آرمی چیف کی برطرفی کی خبریں،چیف جسٹس اور عاصمہ جہانگیر میں مکالمہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…میموکیس کے تناظر میں فوج اور حکومت کے درمیان ایشوز کے بارے میں آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخارچودھری اور عاصمہ جہانگیر کے درمیان مکالمہ ہوا، چیف جسٹس نے آرمی چیف کو ہٹائے جانے سے متعلق اخباری رپورٹس کا حوالہ بھی دیامیموکیس کی نورکنی لارجر بنچ میں آج عدالتی وقفہ کے بعد ہونے والی سماعت کے دوران ، چیف جسٹس نے حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے کہاکہ آپ میمو کا وہ حصہ پڑھیں جس میں لکھا ہے کہ سکیورٹی ٹیم کو تبدیل کردیاجائے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کل 2 اخبارات نے لکھا کہ آرمی چیف کو برطرف کردیاجائے گا، آج کے اخبارات میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی برطرفی کی خبروں کو غلط کہا، میموتناظر میں یہ دیکھیں تو پھر لوگ تحفظ حقوق کی خاطر عدالت آتے ہیں۔ اس پر عاصمہ جہانگیر نے میمو سے ایک بار پھر لاتعلقی کا اظہار کیا اورکہاکہ آرمی چیف کو برطرف کرنا وزیراعظم کا حق ہے، عدالت کو اس سے کیا مسئلہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.