تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:33

ملک کی باگ ڈور ذمہ دارسیاسی قیادت کے ہاتھ میں ہے، اے این پی

جنگ نیوز -
کراچی … بینظیر بھٹوکی برسی پرجاری ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ آج پھر اداروں کے درمیان تصادم دیکھنے والوں کے لیے مایوسی کا دن ہے۔ملک کی باگ ڈور انتہائی ذمے دار سیاسی قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ اے این پی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج پھر اداروں کے درمیان تصادم دیکھنے والوں کے لیے مایوسی کا دن ہے۔ملک کی باگ دوڑ انتہائی ذمہ دار سیاسی قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔سیاسی بونے جتنی چاہیں چھلانگیں لگائیں ناکامی ان کا مقدر ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی غیر آئینی ،غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔محاذ آرائی کے خواب دیکھنے والے ملک کی سلامتی دشمن ہیں۔ موجودہ جمہوریت بے پناہ قربانیوں کے بعد آئی ہے۔شہدائے جمہوریت کا خون تمام سیاسی پارٹیوں سے اس کی حفاظت کا تقاضا کرتا ہے۔آج کا دن جمہوریت پسندوں کے لیے ناقابل فراموش ہے۔انقلاب قربانی مانگتا ہے اس کے نعرے لگانے والے صرف عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف حقیقی جمہوریت میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.