تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:33

میمو اسکینڈل فوج کیخلاف سازش اور سنگین غداری ہے، جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
لاہور … جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک کی بدترین سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اور میمو اسکینڈل کو فوج کیخلاف سازش، سنگین غداری اور قومی سلامتی اور حاکمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر سید منور حسن کی صدارت میں منصورہ میں ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ میمو اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات کو تمام امور پر اولیت دیتے ہوئے اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اجلاس میں منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں بیان اپنے حلف کی خلاف ورزی اور ملک کے اداروں کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی کوشش ہے، پیپلز پارٹی ایک بار پھر سیاسی شہادت کی کوشش کر رہی ہے، اسے ہٹانے کیلئے آئینی راستہ اختیار کیا جائے اور آزادانہ الیکشن کمیشن کی زیرِ نگرانی نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.