27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:33
خیبر پختونخوا :ہنر مندوں کے لئے بلا سود قرضہ اسکیم شروع
جنگ نیوز -
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے روایتی ہنر مندوں کے لیے بلا سود قرضہ اسکیم شروع کر دی ہے۔ جس کے تحت ہنرمند افراد کو 50 سے 70 ہزار روپے تک قرض دیا جائے گا۔ نشتر ہال پشاور میں سیکریٹری اطلاعات حنیف اورکزئی اور بینک آف خیبر کے کریڈٹ ہیڈ ظہور احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ جس کے تخت خیبر پختونخوا کے دس روایتی ہنر مندوں کو 50ہزار سے 70 ہزار روپے تک بلا سود آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسکیم ابتدائی طور پر پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ہنرمند افراد کے لئے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند افراد کو بینک آف خیبر کے ذریعے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔