تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:33

لاہور میں گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور … گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں خواتین اور بچوں نے مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ علامہ اقبال ٹاوٴن چناب فلیٹس میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف بینر جبکہ ایک خاتون نے توا اٹھا رکھا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ، ایک طرف گیس نہیں آرہی اور اوپر سے ہزاروں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.