28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:22
برطانیہ کے معروف اور مہنگے اسٹور پر سال نو کی سیل ،خریداروں کا رش
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ کے معروف ترین اور مہنگے اسٹور ہیروڈز پر سال نو کی سیل کے موقع پر خریداروں کا بے انتہا رش رہا۔ سیل کے آغاز سے پہلے ہی لوگ قطاروں میں موجود تھے اور دروازہ کھلتے ہی لوگوں نے ایسے خریداری شروع کی جیسے لوٹ مچی ہو۔ کئی اشیاء کی قیمت نصف سے زائد کم ہونے کے سبب زیادہ ترلوگ کئی کئی پیکٹ لیے اسٹور سے باہر نکلے۔لندن سمیت برطانیہ بھرمیں ویسے بھی سال نو پر اکثر اسٹورز نے سیل لگا رکھی ہے۔مگر ہیروڈز سے خریداری کرتے ہوئے متوسط طبقہ بھی کئی بار سوچتا ہے۔کچھ نے محض چاکلیٹ خرید کرہی کام چلا لیا۔