تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:22

سندھ بھر میں آج صبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے جائینگے

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی سمیت سندھ میں آج صبح نو بجے سے 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کر دئیے جائینگے۔ جس کے باعث کراچی کے شہری رات بھر سی این جی حاصل کر نے کے لئے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں، کراچی کے شہریوں نے صبح سی این جی نہ ملنے کی صورت میں رات سے ہی سی این جی اسٹیشن رخ کرلیا ہے۔کئی اسٹیشنز پر تاحال قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ جن میں بڑی تعداد کمرشل گاڑیوں کی ہے۔ رکشہ اور ٹیکسی والوں کا روزگار ایسی گاڑیوں سے منسلک ہے ،جن میں سی این جی استعمال کی جاتی ہے۔ سردی کے موسم میں بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظرگیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں صنعتوں سمیت تمام شعبوں کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ پیسے دینے کے لیے تیار ہیں تو سی این جی مہیا کیوں نہیں کی جاتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.