28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:22
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ،ایک فلسطینی جاں بحق ، دو زخمی
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق جبلیان مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک رکشہ کو نشانہ بنایا گیا۔ واقع میں جاں بحق ہونیوالے کی شناخت Abdallah Al Telbani کے نام سے ہوا۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبانی یہودی ریاست پر حملوں میں ملوث تھا۔