28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:22
مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جنرل کیانی کودیدی پینٹاگون
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جنرل کیانی کودیدی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقات پر جنرل کیانی کو اسلام آباد میں متعین امریکی اہلکار نے اتوار کو بریفنگ دی، جس میں جنرل کیانی کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی جنرل کیانی کے حوالے کی گئی ہے۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی خارج ازامکان نہیں، تاہم حتمی رپورٹ پر ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، ترجمان کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ غلطی امریکی اہلکاروں سے ہوئی ہیں یا نیٹواہل کاروں سے ۔