تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:22

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں گلبہار کے علاقے میں فائرنگ سے جامعہ بنوری سے تعلق رکھنے والے مولانا صمدسومرو جبکہ اورنگی ٹاوٴن میں سجادیہ امام بارگاہ سے وابستہ شخص جاں بحق ہو گیا۔گلبہار میں لال مسجد کے قریب جامعہ بنوری سے تعلق رکھنے والے مولانا صمد سومرو کو مفلر لپیٹے شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب مسلح افراد نے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ کر کے نیر عباس کو قتل کر دیا، مقتول سجادیہ امام بارگاہ سے وابستہ تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں قتل کے واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.