تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:33

لاہور شیخوپورہ موٹر وے پر ہلکی دھند

جنگ نیوز -
لاہور شیخوپورہ موٹر وے پر ہلکی دھند

لاہور…موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور شیخوپورہ موٹر وے پر ایک کلو میٹرکی حدود میں پاکٹ کی شکل میں ہلکی دھند پڑ رہی ہے،جہاں نظر آنے کی حد 100 میٹر تک ہے ، موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق آدھی رات تک پشاور سے اسلام آباد،اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے رحیم یار خان تک دھند شروع نہیں ہوئی تھی،تاہم شیخوپورہ اور لاہور کے درمیان موٹر وے پر ایک کلومیٹرکے ٹکڑے میں ہلکی دھند پڑنا شروع ہوگئی تھی،جہاں وزیبیلٹی100 میٹر تک تھی،موٹروے پولیس نے سفر کرنیوالوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران موٹر وے اور نیشنل ہائی ویز پرغیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے،فوگ لائیٹس لگوائی جائیں،رفتار کم رکھی جائے اورقافلوں کی صورت میں سفر کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.