تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:33

لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا

جنگ نیوز -
لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا

لاہور…سردی کے موجودہ سیزن کے دوران لاہور میں پہلی بار درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چْھو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے صبح تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنیکی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے کئی دوسرے علاقوں کی طرح لاہور بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور شیخوپورہ موٹر وے پر ایک کلو میٹرکی حدود میں پاکٹ کی شکل میں ہلکی دھند پڑ رہی ہے،جہاں نظر آنے کی حد 100 میٹر تک ہے۔،موٹروے پولیس نے سفر کرنیوالوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران موٹر وے اور نیشنل ہائی ویز پرغیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے،فوگ لائیٹس استعمال کی جائیں ،رفتار کم رکھی جائے اورقافلوں کی صورت میں سفر کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.