تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:33

سعودی عرب : جدہ کے پاکستانی قونصل خانہ میں کرسمس کی تقریب

جنگ نیوز -
سعودی عرب : جدہ کے پاکستانی قونصل خانہ میں کرسمس کی تقریب

جدہ…دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی کرسچن کمیونٹی کی جانب سے کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،کرسمس کی تقریب پاکستان قونصل خانہ جدہ میں بھی منائی گئی۔ قونصل جنرل پاکستان عبد السالک خان کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے اقلیتوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا اور انہیں ملک کے اندر ہر طرح کی مذہبی آزادی دی ہے۔انہوں نے شرکائے محفل کو صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے اس دن کے حوالے سے مبارکباد پیش کی۔تقریب میں بچوں نے ترانے گائے جبکہ ننھے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.