تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:45

وینا ملک کو غلطی کا احساس،کہتی ہیں تصاویر کھنچوا کر غلطی کی

جنگ نیوز -


نئی دہلی … دیر سے سہی پر بالآخر وینا ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہو ہی گیا۔کہتی ہیں کہ ایسی تصاویر کھنچوا کر انھوں نے ایک بڑی غلطی کی۔ ایک بھارتی میگزین کے دیے گئے انٹرویو میں وینا ملک نے اعتراف کیا کہ انھوں نے قابل اعتراض تصاویر کھنچوا کر اپنے آپ کو مذاق بنوالیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ وقت کو پیچھے لے جاتیں اور اس حصے کو اپنی زندگی سے ہمیشہ کے لیے مٹا دیتیں۔وینا کہتی ہیں کہ غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔اور انھوں نے بھی اپنی اس غلطی سے بڑا سبق سیکھا ہے۔ اور وہ اب آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.