تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز24گھنٹوں کے لئے بند

جنگ نیوز -


کراچی … کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 24گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے گئے ۔ کراچی کے شہری رات بھر سی این جی حاصل کر نے کے لئے قطاروں میں لگے رہے ۔ سی این جی کی فراہمی ایک بار پھر تعطل کاشکارہو گئی جس کی وجہ سے لوگایک بارپھرپریشانی میں مبتلاہیں۔وہ افراد جو روزکماکر اپنا گزاراکرتے ہیں انکے لیے یہ اس لحاظ سے بھی دشواردن ہے کہ انہیں ٹنکی بھروانے کے لیے اکثر لوگوں سے ادھارلیناپڑجاتاہے، اور ان صاحب حیثیت افراد کے لیے بھی یہ کسی الجھن سے کم نہیں جوروز طویل فاصلہ طے کرتے ہیں۔ مہنگے پیٹرول سے بچنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی گاڑیویں میں سی این جی نصب کروائی تھی اورسی این جی کی مانگ میں اضافے کے باعث گیس کا بحران پیدا ہوا۔ سی این جی کے حصول کے لئے پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کی پریشانی اپنی جگہ لیکن کمرشل گاڑی والوں کاروزگار ہی اب خطرے میں ہے۔ سی این جی کا بحران ہر گذرتے دن کے ساتھ طول پکڑ رہا ہے جس کے باعث عوام حکومت سے نالاں ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ سی این جی مفت فراہم نہیں کی جارہی جواسے حاصل کرنے کے لیے دن مقررکیے گئے ہیں۔ جب لوگ خریدنے کیلئے منہ مانگے پیسے دینے کیلیے تیارہیں تواس گیس کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں ختم کیوں نہیں کی جاتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.