تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

فیصل آباد میں صنعتوں کا پہیہ سات دن سے جام

جنگ نیوز -


فیصل آباد … فیصل آباد میں گیس پریشر میں کمی کے سبب صنعتوں کا پہیہ ساتویں روز بھی جام رہا جس کیخلاف صنعتکاروں نے آج احتجاج کااعلان کردیا ہے ۔ فیصل آبادکی صنعتوں میں پیداواری عمل معطل ہوئے آج ساتواں روز ہے۔ 22 دسمبر سے 26 دسمبر تک صنعتیں گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت بند رہیں جبکہ اب گزشتہ تین روز سے صنعتوں کو انتہائی کم پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق فراہم کردہ پریشر ٹیکسٹائل مشینیں چلانے کے لئے ناکافی ہے۔صنعتوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بھی بے روزگاری کا سامنا ہے،،اس صورتحال کے خلاف صنعتی تنظیمیں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔گزشتہ روز فیصل آباد میں سوئی گیس کے بل نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے صنعتکاروں نے گیس کے بل نذر آتش کیے جبکہ میں مزدروں نے ٹائرجلا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،،گیس بندش کے خلاف صنعتکاروں نے آج بھی کھرڑلیانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاج کا اعلان کیاہے جبکہ آل پاکستان ٹیکسٹایل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 29 دسمبر کو احتجاجاً موٹر وے بلاک کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.