تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -


کراچی … ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان، اور مالا کنڈ ڈویڑن کے پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارہ چنار میں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں منفی ایک، لاہور میں صفر،پشاور ایک،کوئٹہ منفی چھ اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.