28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56
ملتان کا ایک بچہ پولیو کی تصدیق ہونے پر چلڈرن کمپلکس میں داخل
جنگ نیوز -
ملتان … ملتان کے علاقہ گل گشت کالونی کے رہائشی تین سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہونے پر چلڈرن کمپلکس داخل کرادیا گیا ہے ۔ پولیو کا شکار ہونے واکے تین سالہ مدثر کے والد محمد سجاد کے مطابق دو روز قبل بچے کو بخار ہوا تو وہ اسے ایک نجی اسپتال لے کر ھئے جہاں ضروری ٹیسٹ کے بعد اگلے روز ڈاکٹرز نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی جس پر وہ بچے کو چلڈرن کمپلکس کی ایمرجنسیمیں لے آیا محمد سجاد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مناسب انداز میں اسکے بچے کا علاج نہیں کر رہے جبکہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مجید کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر ڈاکٹرز موجود ہیں اور بچے کا علاج کیا جارہا ہے۔