تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

میمو کیس:وفاق نے بیان حلفی میں میمو کی تردید نہیں کی، چیف جسٹس

جنگ نیوز -


اسلام آباد … سپریم کورٹ میں میموگیٹ کیس کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بینچ سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے دلائل سن رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہو ئی تو عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ میمو کا تعلق آئین میں درج بنیادی حقوق سے نہیں ، فرض کریں حقانی کا میمو سے تعلق ہے تو بھی یہ کرمنل کیس بنتاہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر الزام لگتاہے کہ حقانی نے پاکستان کی جانب سے خط لکھاتوکیس صدرکے مواخذے کابنتاہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے جواب داخل نہیں کیا اور نہ ہی میموکے وجود سے انکار کیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے کہاکہ میمو کا وجود ہے جبکہ وفاق نے بیان حلفی میں میمو کی تردید بھی نہیں کی۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ حسین حقانی کہتے ہیں کہ وہ محب وطن ہیں تو پھر انھیں کیوں ملوث کیا جارہا ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اگرسپریم کورٹ نے تحقیقات کی نگرانی کی تو میں کہاں جاوٴنگی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہماری نگرانی میں تحقیقات شفاف ہونگی۔ عاصمہ جہانگیر نے موٴقف اختیار کیا کہ سیاسی اور غیر سیاسی ہونے میں بہت باریک لیکن واضح فرق ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کل سے کہہ رہی ہیں یہ سیاسی معاملہ ہے،ذرا تفصیل میں بتادیں، اگر سوال خالصتاً ملکی بقا کا ہو تو یہ کیسے سیاسی معاملہ ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.