28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:56
پشاور: جعلسازی کے الزام میں نجی فرم کا ایڈمن اینڈ اکاوٴنٹ آفیسر گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور… جعلی نمبر پلیٹ اور کمپیوٹرائزڈ کا غذات جاری کرنے کے الزام میں نجی فرم کا ایڈمن اینڈ اکاوٴنٹ آفیسر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ای ایچ اے نامی نجی فرم پشاور میں کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن جاری کرتی ہے۔ ایس ایچ او گلبہار انسپکٹر شوکت خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ 23 جون کو 1445 نمبر کی حامل ایک گاڑی پکڑی گئی۔ جس کا محکمہ ایکسائز کے پاس کوئی رکارڈ نہیں تھا۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ نجی فرم نے حاجی گوہر اقبال نامی شخص کو جو نمبر پلیٹ اور کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن جاری کئے وہ جعلی تھے۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی فرم کے ایڈمن اینڈ اکاونٹ آفیسر شفیع اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ لیا۔