تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31

سندھ میں سیلاب متاثرین سردی سے مشکلات کا شکار

اے آر وائی - سندھ میں ہزاروں سیلاب متاثرین پانچ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کھلے آسمان تلے خیموں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سردی کی شدت بڑھنے سے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردی کے باعث خیموں اور گرم کپڑوں کی شدید قلت ہے جس کے باعث متاثرین کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔



عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں حکومت یا کسی فلاحی ادارے کی جانب سے سردی سے بچنے کیلئے ان سیلاب متاثرین کو رضائیاں دی گئی ہیں نہ ہی گرم کپڑے۔ متاثرین خیموں میں رات بھر لکڑیاں جلا کر گزارا کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.