تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

ٹرینوں کی پشاورآمد بدستور کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
پشاور… کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ انجن نہ ہونے سے کوئٹہ ایکسپریس پشاور سے آج بھی ملتوی رہی۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل دس گھنٹے تاخیر سے شام پانچ بجے اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس نو گھنٹے تاخیر سے سہ پہر تین بجے پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے رات سات بجے اور کوئٹہ ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات دس بج کر بیس منٹ پر پشاور آمد متوقع ہے۔ آج صبح انجن کی کمی کے باعث کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ رہی جبکہ عوام ایکسپریس صبح 9 بجے کراچی روانہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.