تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:59

قاری عبداللہ سینیٹ کے رکن منتخب

اے آر وائی - جے یوآئی کےقاری عبداللہ دوماہ کے لیے خٰیبرپختونخواہ سے سینیٹ کے بلامقابلہ رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قاری عبداللہ کا انتخاب جے یوآئی کےسینیٹر اعظم سواتی کے استعفی سےخالی ہونیوالی نشست پر ہوا ہے ۔



حکام نے بتایاکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے قاری عبداللہ کے مقابلے میں مسلم لیگ قاف کے انتخاب چمکنی نے بھی کاغذات جمع کرائے تھے تاہم انہوں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔قاری عبداللہ کوعوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ قاف کی حمایت بھی حاصل تھی وہ اس سے پہلے بھی سینٹررہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.