تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:18

پاکستان نے نیٹو حملے سے متعلق پینٹاگون رپورٹ مسترد کردی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر پینٹاگون کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل سٹیفن کلارک کے ہوتے ہوئے نیٹو حملوں کی تحقیقات شفاف نہیں ہو سکتیں، کیونکہ وہ خود ہی حملہ کرنے والوں کی کمانڈ میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو حملوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل سٹیفن کلارک کا سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والی سٹرائیک ٹیم سے تعلق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے ایک غیر جانبدار اور مناشب شخص نہیں ہیں۔ جنرل کلارک جولائی دو ہزار گیارہ سے فلوریڈا کے ہلبرٹ فیلڈ میں ایئر فورس سپشل آپریشنز کمانڈ ہیڈ کواٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل وہ ستائسویں سپشل آپریشنز ونگ کی کمانڈ کر چکے ہیں جو دنیا بھر میں سپشل آپریشنز فورسز کے زریعے امریکی فضائیہ کے مشنز تشکیل دیتی ہے۔ اسی ونگ کے پاس سپکٹر گن شپ طیارے بھی ہیں، جنہوں نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ سپشل آپریشنز فورسز اور افغان ساتھیوں کے کہنے پر کیے گئے، جن میں اے سی ون تھرٹی ایچ سپیکٹر گن شب طیارے استعمال کیے گئے جو سولھویں سپشل سکوارڈن کا حصہ ہیں اور جنرل کلارک اس سکوارڈن کے چیف پائلٹ بھی رہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.