تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:19

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان تقریب میں شرکت کیلئے17لاکھ روپے لیتی ہیں

جنگ نیوز -


ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی مسز کو کوئین خان کہا جائے توکچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ بالی ووڈ اسٹار نہ ہونے کے باوجود بھی اُن کی مقبولیت کچھ کم نہیں۔جی ہاں کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی مقبولیت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی بھی تقریب میں صرف آدھے گھنٹے کی شرکت کے لیے15سے17لاکھ روپے معاوضہ طلب کرتی ہیں۔بھارت کی اعلیٰ سطح کی تقریبات منعقد کرانے والی ایک کمپنی کا کہنا کہ گوری خان کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں نہیں لیکن کنگ خان کی اہلیہ ہونا ہی گوری کا سب سے بڑا اعزاز ہے جس کے باعث انہیں تقریبات میں خاص طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق تقریبات میں شرکت کے حوالے سے گوری کو دیا جانے والا معاوضہ ریتک روشن کی اہلیہ سوزین روشن اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے کہیں زیادہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.