تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:19

چھانگامانگا میں دھند کے باعث حادثات ، بارہ افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور… چھانگامانگا میں آج صبح دھند کے باعث ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر چیچہ وطنی سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پہلا حادثہ راوٴ کوٹ کے قریب پیش آیا جہان ایک کوسٹر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔ چھانگامانگا ریلوے سٹیشن کے قریب موٹرسائیکل رکشہ اورپیٹررکشہ میں ٹکر سے چار افرادزخمی ہوگئے۔بھائی پھیرو بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر چیچہ وطنی جواد حسن اورانکی بیٹی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کواستپال میں داخل کرادیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.