28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:19
انجلینا جولی بوسنیا کے بعد افغانستان پر فلم بنائیں گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… ہالی وڈاسٹار انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان پر فلم بنائیں گی۔ انجلینا جولی کو خطروں سے کھیلنے کا شوق ہے ،اسی لیے انہوں نے اپنی پہلی فلم ڈائریکٹ بھی کی تو بوسنیا کے مسلمانوں کی حمایت میں بنا ڈالی۔ اب انجلینا نے افغانستان پرفلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان کی فلم کے اسکرپٹ پرکام شروع کردیا ہے ۔